راکٹ حملے میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجی ہلاک کرنےکا روسی دعویٰ

پیر 9 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے یوکرین کے مشرقی قصبے میں راکٹ حملے میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجی مارنےکا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق مستند انٹیلی جنس اطلاعات پر کراماتورسک قصبے میں یوکرینی فوج کے عارضی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ حملے کے وقت ایک عمارت میں 700 سے زیادہ اور دوسری عمارت میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجی موجود تھے، راکٹ حملے میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

روس کا کہنا ہےکہ یہ حملہ ماکیوکا میں روسی فوج پر یوکرینی حملےکا جواب ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے روس کے زیرقبضہ علاقے ماکیوکا میں یوکرینی فوج کے حملے میں روس نے اپنے 89 فوجی مارے جانےکی تصدیق کی تھی جب کہ یوکرین نے ماکیوکا حملے میں 400 سے زائد روسی فوجی مارنےکا دعویٰ کیا تھا۔

دوسری جانب یوکرین نےکراماتورسک میں روسی حملے میں اپنے 600 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کے روسی دعوے کو مسترد کیا ہے۔

یوکرینی فوج کے ترجمان کا کہنا ہےکہ روس کا یہ دعویٰ اس کے جھوٹے پروپیگنڈےکی ایک اور مثال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں