خوبرو اداکارہ رانی مکھرجی کے شوہر کے پاس کتنی دولت ہے؟

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آدتیہ چوپڑا لیجنڈری فلم ساز یش چوپڑا کے بڑے بیٹے ہیں، جنہوں نے یش راج فلمز کی بنیاد رکھی تھی، 21 مئی 1971 کو پیدا ہونے والے آدتیہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیا تھا۔

اب ان کی دولت اور ذرائع آمدن کے بارے میں مختلف اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ وہ کتنی دولت کے مالک ہیں ۔ یش راج فلمز کے چیئرمین کے حیثیت سے آدیتیہ چوپڑا ہندوستان کی سب سے کامیاب فلم کمپنیوں میں سے ایک میں بڑا حصہ رکھتے ہیں، 5 دہائیوں سے زائد عرصہ سے قائم یہ کمپنی بلاک بسٹر فلموں کی ایک وسیع لائبریری، ایک جدید ترین اسٹوڈیو انفراسٹرکچر اور ایک مضبوط ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک پر فخر کرتی ہے، یہ سب اس کی خاطر خواہ آمدنی کا حصہ ہیں۔

آدتیہ چوپڑا بلاشبہ ہندوستانی فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات میں سے ایک ہیں، انہوں نے اپنی فلم سازی کی صلاحیتوں سے اپنے خاندان کی کمپنی یش راج فلمز کو ایک طاقتور انٹرٹیمنٹ گروپ میں تبدیل کردیا ہے۔

خوبرو اداکارہ ران مکھرجی کے شوہر آدتیہ چوپڑا ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں ایک عالیشان بنگلے میں رہتے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق وہ مبینہ طور پر ممبئی اور دیگر شہروں میں متعدد جائیدادوں کے مالک ہی۔ مشہور فلم ساز ادیتیہ چوپڑا کی مجموعی اثاثوں کی بات کی جائے تو ان کی مالیت کا تخمینہ 7200 کروڑ بھارتی روپے لگایا جاتا ہے۔

بھارت کے علاوہ بیرون ملک بھی ان کی جائیدادئیں ہیں، اس کے علاوہ ان کی لگژری گاڑیوں میں رینج روور، بی ایم ڈبلیو اور دیگر  شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس کتنے لاکھ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے، 31 افراد جاں بحق، زمینی کارروائی کا اسرائیلی دعویٰ

’آج 2 کلیجیاں زیادہ کھا لیں‘، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ مشورہ کس کو دیا؟

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ ٹریفک پلان، 400 سے زائد اہلکار تعینات، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا عید صفائی آپریشن شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز خود نگرانی کررہی ہیں

ویڈیو

کراچی میں بڑی آفر: گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کی مبارکباد؛ اتحاد، قربانی اور قومی یکجہتی پر زور

یہ غلط فہمی ہے کہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کی حامی ہے، حافظ عبدالرحمان

کالم / تجزیہ

بے گھر بچوں کی عید

عید الاضحیٰ کے دن ایک خوش کن بات

ہر راستہ بیجنگ کی جانب