وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنااللہ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا’ جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ جب آپ جیل میں تھے تو بہت سمارٹ ہو گئے تھے لیکن اب صحت مند ہو گئے ہیں۔‘ جنرل باجوہ نے اپنے ساتھ کھڑے جنرل فیض سے کہا کہ انہیں جیل کا ایک اور چکر لگوائیں۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا’ میں نے جنرل باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ آپ نے میرے خلاف کیا ہے، اس پر میرا اللہ انصاف کرے گا‘۔ جس پر جنرل باجوہ نے ہکا بکا ہو کر کہا’ میں نے کچھ نہیں کیا۔‘ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا’ میں نے جنرل باجوہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ نے ہی کیا ہے۔‘
جنرل باجوہ نے رانا ثنااللہ سے کہا کہ ان کی گرفتاری کے آرڈرز کسی اور جگہ سے آئے تھے، جس کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ’اگر ایک سرونگ آدمی کسی ادارے کا سربراہ ہو اور وہ ایسا جھوٹا کیس بنا دے تو اس کا تیسرے دن کورٹ مارشل ہو جاتا ہے‘۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا’ میری جنرل باجوہ کے ساتھ تلخ کلامی شروع ہوئی تو خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ درمیان میں آ گئے اور انہوں نے بات کو آگے چلنے نہیں دیا جس پر میں نے انہیں کہا’ آپ لوگوں نے جنرل باجوہ کی سائیڈ لی ہے۔‘
خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا’ جب آپ نے دو بار جنرل باجوہ سے کہا کہ میرے خلاف کیسز آپ نے بنائے ہیں تو ہمیں لگا چھت گرنے لگی ہے۔‘
رانا ثنا اللہ کا جنرل قمر باجوا اور جنرل فیض حمید سے تلخ کلامی دونوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا🧑🚒
اگر اس ٹائم خواجہ سعد رفیق اور نذیر تارڑ میرا بازو پکڑ کر مجھے دوسری طرف نہ لے جاتے🤦🏻♂️
میں نے منہ پن دینا سی دواں دا🦾 pic.twitter.com/DPgVsJICAH— Irfan Khokhar (@KhokharIffi) May 28, 2024
رانا ثنااللہ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے شروع ہو گئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ جرات اور حوصلہ اسی وقت ملتا ہے جب آپ کا کردار بلند ہو، آپ اخلاقی اور مالی طور پر کرپٹ نہ ہوں۔
یہ وہ جرت اور حوصلہ جب آپ وقت کے ناخداؤں کو یوں للکاریں اسی وقت ملتا ہے جب آپ کا کردار بلند ہو آپ اخلاقی مالی اور اقتصادی طور پر کرپٹ نہ ہوں۔ https://t.co/mABFwmNLap
— Dr. Ejaz Ahmed Rao PS 89 Malir VI. (@ejazahmedrao90) May 28, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ یہ نواز شریف کے ورکر کا جگرا ہے، سوچیں نواز شریف خود کتنا دلیر ہوگا۔
یہ نواز شریف کے ورکر کا جگرا ہے سوچیں نواز شریف خود کتنا دلیر ہوگا!!@RanaSanaullahPK very good https://t.co/XXJkFa2hmD
— 🇱 🇺 🇶 🇲 🇦 🇳 (@TrulyDemocratic) May 29, 2024
چوہدری اعظم ریاض لکھتے ہیں کہ رانا ثنااللہ وہ واحد شخص ہے جو کسی جنرل کو ایسی بات کہنے کی جرات کر سکتا ہے۔
رانا ثنا اللہ ایک ھی بندہ ھے اور وھی ایسے بات کر سکتا ھے pic.twitter.com/ZRX6C3uhe5
— Ch.Azam Riaz (@AzaMehran) May 29, 2024