ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا ہتک آمیز رویہ، عازم حج خاتون کے بال کاٹ دیے

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں متعین ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا مسافروں سے ہتک آمیز رویہ جاری ہے، تازہ اطلاعات کے مطابق حج پر جانے والی خاتون کے بال کاٹ دیے گئے۔ سیما بانو نامی خاتون کراچی سے حج کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہورہی تھیں۔

خاتون نے انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) کے اسکینر پر سیکیورٹی کلیئرنس کروائی تھی لیکن اے ایس ایف کی خاتون اہلکار رضوانہ نے شک کی بنیاد پر سیما بانو کو روکا، ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ تلاشی کے لیے کمرے میں لے جا کر تلاشی لی اور اس دوران سیما بانو کے سر کر بال کاٹ دیے۔

کاٹے گئے بال کو دوبارہ اسکینر میں ڈالا گیا لیکن کوئی مشکوک چیز سامنے نہیں آئی، اے ایس ایف کی خاتون اہلکار نے مسافر سیما بانو کے بالوں پر شک ظاہر کیا تھا، خاتون اہلکار رضوانہ کے تذلیل آمیز رویے کے بعد سیما بانو کو فلائیٹ پر جانے دیا گیا، تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے خفت سے بچنے کے لیے معاملے کو چھپالیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ