ڈاکٹر عافیہ کو بار بار جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، وکیل کا دعویٰ

منگل 4 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلاؤ اسٹیفورڈ اسمتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کو کو جیل میں ایک بار پھر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ دو ہفتے قبل ایک گارڈ نے ڈاکٹر عافیہ کو سزا کے طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

جیو نیوز کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی فورٹ ورتھ جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے موکل کو جیل میں مسلسل جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ سلسلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے جو ابھی تک رکا نہیں ہے۔

کلاؤ اسٹیفورڈ اسمتھ نے بتایا کہ جیل میں اب بھی ان کو ریپ اور مسلسل جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جمعرات اور جمعے کے روز ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات کے دوران کافی رکاوٹ حائل تھی جس کی وجہ سے بات کرنے میں دشواری پیدا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران درمیان میں شیشے کی دیوار حائل تھی، اس دوران فون پر گفتگو ہوئی تاہم آواز صاف نہیں آ رہی تھی، بات کرنے کے لیے چلانا پڑ رہا تھا۔ فون کی خرابی سے متعلق جیل حکام سے شکایت کی تو 2 دنوں کے بعد دوسرا فون دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ سے ان کی بہن فوزیہ کی ملاقات ہوئی تو عافیہ زار و قطار رو رہی تھیں۔ اس سب کے باوجود ڈاکٹر عافیہ کے کیس سے متعلق کافی پرامید ہوں کیونکہ پیش رفت ہورہی ہے، ان کو جلد رہائی مل جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کرسٹیانو رونالڈو کی خفیہ شادی، والدہ اور بہن بھائیوں کی عدم شرکت نے نئی بحث چھیڑ دی

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی