توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جائے، سینیٹر فیصل واوڈا کا سپریم کورٹ کو جواب

منگل 4 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

توہین عدالت کے مقدمہ کا سامنا کرنیوالے سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرادیا ہے، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کسی بھی طریقے سے عدالتی وقار مجروح کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے سینیٹر فیصل ووڈا کا موقف تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین کرنا نہیں بلکہ ملک کی بہتری تھا، عدالت توہین عدالت کی کاروائی آگے بڑھانے پر تحمل کا مظاہرہ کرے۔

’توہین عدالت کا مبینہ ملزم عدالت کی عزت کرتا ہے، ملزم سمجھتا ہے کہ عدالت کا امیج عوام کی نظروں میں بےداغ ہونا چاہیے، پاکستان کے تمام مسائل کا حل ایک فعال اور متحرک عدالتی نظام میں ہے۔‘

CamScanner 06-04-2024 10.39 by Asadullah on Scribd

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن، قائد جمیعت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان اور وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریروں کے ٹرانسکرپٹ بھی اپنے جواب کے ساتھ نتھی کرتے ہوئے سینیتر فیصل ووڈا نے عدالت سے توہین عدالت کا نوٹس واپس لینے کی استدعا کی ہے۔

’رواں برس اپریل میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خلاف توہین آمیز مہم چلی،آرٹیکل 19 اے کے تحت ملزم نے جسٹس بابر ستار کے گرین کارڑ سے متعلق معلومات کے لیے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا، 2 ہفتے گزر جانے کے باوجود جواب موصول نہیں ہوا۔‘

اپنے بیان حلفی میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ حال ہی میں چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کو اپنی غطلیاں تسلیم کرنی چاہیے، پاکستان کے مضبوط دفاع کے لیے فوج اور خفیہ اداروں کی مضبوطی ضروری ہے، عدلیہ کے ساتھ فوج اور خفیہ اداروں کی مضبوطی کا انحصار عوامی تائید پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘