فیفا کوالیفائر: سعودی عرب کے خلاف میچ کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم کا اعلان

منگل 4 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ 2 کے سعودی عرب اور تاجکستان کے خلاف میچوں کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق گول کیپر کے لیے یوسف بٹ، ثاقب حنیف، حسن علی جبکہ دفاعی کھلاڑیوں (ڈیفنڈرز) میں عبداللہ اقبال، محمد فضل، حسیب خان، راؤ عمر حیات، مامون موسیٰ، محمد صدام، وقار احتشام، معین احمد، عبدالرحمان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

مڈ فیلڈرز کے لیے راحس نبی، اوٹس خان، علی عزیر، عمیر علی، توقیر الحسن، عالمگیر غازی، علی ظفر جبکہ فارورڈز کے لیے عمران کیانی، میکائیل عبداللہ، فرید اللہ، عدیل یونس اور شائق دوست شامل ہیں۔

پاکستان کا مقابلہ 6 جون کو اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں سعودی عرب سے ہوگا جس کے بعد پاکستان 11 جون کو تاجکستان کے خلاف دوشنبہ میں مدِ مقابل ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ 2 میں ’گروپ جی‘ کے پوائنٹس ٹیبل پر سعودی عرب 10 پوائنٹس کے ساتھ اوّل پوزیشن پر، اردن 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، تاجکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ پاکستان نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟