پاکستان میں 84 اداروں کی نجکاری پر غور جاری ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں 84اداروں کی نجکاری پر غور جاری ہے، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ پاکستان میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی شہر شینزن میں پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کی، اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی ،زراعت ،معدنی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں بے پناہ مواقع ہیں، ایس آئی ایف سی کاروباری شعبے اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے اسپیشل انویسمنٹ فیسیلی ٹیشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کی وجہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد ہے۔ پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت سمت کی طرف گامزن ہیں اور پاکستان کی کرنسی کئی ماہ سے مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے جوکہ کم ہوکر 11فیصد پر آگئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے جوکہ کم ہوکر 11فیصد پر آگئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ حکومت اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی پر انحصار کا رحجان بڑھ رہا ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال ہر شعبے کے لیے موثر ثابت ہورہا ہے۔ پاکستان کی کرنسی چند ماہ سے مستحکم ہے، حکومت کی توجہ اقتصادی اصلاحات پر ہے۔

’مہنگائی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں‘۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شرح سود کے معاملے پر ہمیں رواں سال دیکھنا ہوگا، حکومت مختلف سیکٹرز میں گڈگورننس پر توجہ دے رہی ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے درست سمت میں آگے بڑھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی میں کامیابی کے لیے اسپیشل اکنامک زونز کا اہم کردار ہوتا ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے بی ٹوبی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی