پاکستان کی تنہائی کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

ہفتہ 1 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی عالمی دنیا میں تنہائی کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پاکستان کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان معاشی ترقی کے اہداف ضرور حاصل کرے گا۔

ایچ بی ایس میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اسلام آباد کی سالانہ کونووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے سے متعلق اقدامات کررہی ہے، تعلیم کے شعبے میں بھی وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈاکٹرز کا مریض کے ساتھ دوستانہ رویہ بہت ضروری ہے، ایک انسان کو بچانا تمام انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے، ینگ ڈاکٹرز معاشرے میں کلیدی کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ پروفیشنل انداز میں کام کریں، ڈاکٹرز میڈیکل کے شعبے میں جدید رجحانات کو اپنا کر خود کو باصلاحیت بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان معاشی طور پر ترقی کررہا ہے، پاکستان کی تنہائی کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پاکستان نے کئی ممالک کے ساتھ معاشی ترقی کے معاہدے کیے ہیں۔

’میں 4 بار وزیرخزانہ رہا ہوں، 7 مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہا، میرا ایمان ہے کہ پاکستان ضرور ترقی کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان معاشی ترقی کے اہداف ضرور حاصل کرے گا۔‘

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایچ بی ایس میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اسلام آباد کے نئے گریجوایٹس طلبا کو مبارکباد بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!