آزاد کشمیر: مسافر گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 لاشیں برآمد، 5 افراد لاپتا

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے کیل سے تاؤبٹ جانے والی مسافر گاڑی دریائے نیلم میں جاگری ہے جس میں 22 افراد سوار تھے۔

اطلاعات کے مطابق گاڑی کو کریم آباد کے مقام پر حادثہ پیش آیا اور دریا میں جاگری، ریسکیو حکام نے اب تک 6 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ 6 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ گاڑی کی چھت پر سوار 5 افراد نے حادثے کے وقت چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 5 افراد ابھی بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، تاہم دشوار راستے اور اندھیرے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

حادثے کے وقت گاڑی کی چھت سے چھلانگ لگا کر بچ جانے والے مسافر کے مطابق حادثہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث دیوار سرک جانے سے پیش آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں