کوئٹہ: حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے

اتوار 26 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کی مقامی عدالت نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد سے گرفتاری کے بعد ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ میں درج مقدمہ میں ضمانت کے بعد حسان نیازی کو کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ 7 کلیم اللہ موسیانی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی کو لاہور میں درج ایک مقدمہ میں ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو چیمبر میں طلب کر کے راہداری ریمانڈ دیا۔

اس موقع پر حسان نیازی کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل حسان نیازی کی ضمانت ہوگئی تھی مگر اسے غیر قانونی طور پر  جیل بھیجا گیا۔

جیل انتظامیہ کے پاس حسان نیازی کو رکھنے کا کوئی جواز نہیں تھا: اقبال شاہ ایڈوکیٹ

’ہم نے مچلکے پیش کردیے تھے جیل کے گیٹ پر انتظار کرتے رہے مگر حسان کو رہا نہ کیا گیا۔جیل انتظامیہ گزشتہ روز حفاظتی ضمانت کا حکمنامہ لینے سے ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی۔‘

اقبال شاہ کے مطابق جیل انتظامیہ کے پاس حسان نیازی کو رکھنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ ڈیڑھ دو بجے بد نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم پی او کے تحت قید میں رکھا گیا ہے۔

’پنجاب پولیس صبح سے عدالت  آکر بیٹھی ہوئی ہے۔کس قانون کے تحت پنجاب پولیس حسان نیازی کی حوالگی مانگ رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے کوئٹہ کے ایئر پورٹ تھانے میں درج ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی تھی۔ جس کے بعد ایم پی او کے تحت حسان نیازی کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں