حبا بخاری اور شہریار منور صدیقی کی کیمسٹری شائقین کے دلوں کو بھا گئی

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈراما سیریل ’رَد‘ میں حبا بخاری اور شہریار منور صدیقی کی کیمسٹری شائقین کے دلوں کو بھا گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے ڈرامے رَد میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار شہریار منور صدیقی بالترتیب ایمان اور سالار کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ارسلان نصیر (زین) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں،  ڈرامے کی کاسٹ میں یامین پیرزادہ، دانیہ انور، محمد احمد اور ارسلان نصیر بھی شامل ہیں۔

شائقین اس ڈارمے کی کہانی کو بے حد پسند کررہے ہیں اور ڈرامے میں پیش کیے گئے حالات و واقعات کے حالیہ موڑ کو خوب سرا رہے ہیں، وہ ایمان (حبا بخاری) اور سالار(شہریار منور صدیقی) کی ترقی پذیر محبت کی کہانی اور دلکش کیمسٹری کو پسند کررہے ہیں۔

شائقین یہ بھی پسند کر رہے ہیں کہ کس طرح ایمان سالار کے لیے اسٹینڈ لے رہی ہے اور ان کے ساتھ جم کر کھڑی ہے۔

زیادہ تر مداحوں کا خیال ہے کہ سالار کی زندگی میں ایمان کی موجودگی نے انہیں تقویت بخشی ہے اور وہ اپنے خاندان کے ان افراد کے ساتھ بہترطریقے سے نمٹنے کے قابل ہو رہی ہیں جو ساری زندگی ان پر مسلسل ظلم کرتے رہے۔

مداحوں کو سالار اور ایمان کی محبت کی کہانی پیاری لگتی ہے اور وہ ان کی خوبصورت کیمسٹری اور پاکیزگی کو بھی پسند کر رہے ہیں، زیادہ تر شائقین شہریار منور صدیقی کی چیلنجنگ کردار میں پختہ اداکاری کو سرا رہے ہیں۔

مداح حبا بخاری کی اداکاری کی بھی تعریف کر رہے ہیں، ڈرامے کے ناظرین اس کی منفرد کہانی کی تعریف کر رہے ہیں، شائقین کو توقع ہے کہ اس ڈرامے کا اختتام ایمان اور سالار کی خوشگوار زندگی کی طرف لوٹنے پر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا