اپنوں سے ملاقات، قیدیوں کی بھی عید ہوگئی

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دورانِ عید اسیران کی اہل خانہ سے ملاقات کے لیے خصوصی انتظامات کی بدولت قیدیوں کی بھی عید ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقات کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، صوبے بھر میں 21 ہزار 685 اسیران نے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

عید کے 2 دنوں میں 25 ہزار 213 شہریوں نے جیلوں میں اسیران سے ملاقات کی، باضابطہ ملاقات کے علاوہ قیدیوں کو آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت بھی فراہم کی گئی، گرمی کے پیش نظر ملاقاتی کمروں میں ایئر کنڈیشنر نصب کیے گئے تھے۔

جیلوں میں نماز عید

پنجاب کی تمام 43 جیلوں میں عیدالاضحیٰ کی نماز بھی ادا کی گئی، آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر اور ڈی آئی جیز سمیت تمام سپریٹینڈنٹس پولیس نے اسیران کے ساتھ عید منائی۔

سوجی کے حلوے سے قیدیوں کی تواضح

قیدیوں کو ناشتے میں سوجی کا حلوہ، دوپہر میں چکن قورمہ اور شام کو پلاؤ دیا گیا، دوسرے روز مخیر حضرات کے تعاون سے اسیران کو کھانے میں قربانی کا گوشت فراہم کیا گیا، عزیز و اقارب کی جانب سے لائے گئے تحائف اور دیگر سامان بھی اسیران تک پہنچایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیول چیف سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات، تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘