عمران خان کے خلاف مزید کیسز بن سکتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کا انکشاف

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے آگے جاکر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مزید کیسز بھی بنیں، معاشی استحکام آتا ہے تو سیاسی استحکام خود بخود آئے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ آج تحریک انصاف کی مقبولیت وہاں ہے جہاں 3 سال پہلے ہماری تھی، پی ٹی آئی کی مقبولیت میں ہماری کوتاہی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن عزم استحکام اس لیے ضروری ہے کیونکہ سیکیورٹی کو ٹھیک کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ آپریشن پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کرنے والوں کے خلاف ہے، آج ہم روس اور امریکا کی جنگ میں شامل ہونے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آپریشن عزم استحکام کا معاملہ کابینہ اور پھر پارلیمنٹ میں بھی آئے گا، اب ان کیمرا اجلاس کی ضرورت نہیں بلکہ کھلے عام اس پر گفتگو ہونی چاہیے کیونکہ ہم نے اپنی سمت کا تعین کرنا ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ ہم روس کے خلاف جنگ میں شامل ہوئے اور اسے جہاد بھی قرار دیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی حمایت کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا افغانستان کے حکمران چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بدامنی ہو لیکن ان کو یہ ضرور معلوم ہے کہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے۔

وزیر دفاع کا داسو حملے میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیاکہ داسو حملے میں انٹیلی جنس کی بھی ناکامی تھی۔ ’ہماری کوتاہی ہے کہ ہم نے 4 سے 5 ہزار دہشتگردوں کو یہاں لا کر بٹھا دیا‘۔

خواجہ آصف نے کہاکہ چین ہمیں بتانے کی کوشش کررہا ہے کہ یہاں امن ہوگا تو سرمایہ کاری ہوگی، ہم آپریشن اپنی غلطیوں کی تصحیح کے لیے کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہماری محبت کو دوام ہے، چھوٹی موٹی گڑ بڑ ہوجاتی ہے، ہماری خواہش ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت میں شامل ہو اور کابینہ کا حصہ بنے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں