دیپیکا کے ہونے والے بچے کا پروفیشن کیا ہوگا؟

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون جو آج کل امید سے ہیں اور ان کے ساتھی اداکار نے ان کے آنے والے بچے کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔

ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہونے والی اس سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898 AD‘ کو لے کر جہاں پوری کاسٹ پرجوش ہے وہیں اس فلم کے پوسٹر میں اداکار امیتابھ بچن کے غضب ناک لُک کے ساتھ ساتھ اس میگا بچٹ فلم کو لے کر شائقین پرجوش نظر آرہے ہیں۔

ایک تقریب میں اداکار کمل ہاسن نے کالکی اداکارہ دیپیکا کے ہونے والے بچے کے بارے میں پیشگوئی کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے بے بی بمپ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ فلم اسی نے بنائی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ بچہ بھی کسی دن فلم بنائے گا۔

یاد رہے کہ اداکارہ دیپیکاپڈکون اور رنویر سنگھ نے 29 فروری 2024 کو ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں حمل کا اعلان کیا تھا۔ اداکارہ کی پوسٹ کے مطابق یہ جوڑا رواں سال ماہ ستمبر میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کو پوری طرح تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گلوبل سسٹین ایبلٹی لیڈرشپ ایوارڈ کے لیے نامزد

کراچی میں میوزک کے شائقین کے لیے بڑی خبر، عالمی شہرت یافتہ ڈی جے ایکس ویل 19 ستمبر کو پرفارم کریں گے

شہریوں کے لیے بڑی سہولت: نادرا سینٹرز پر پاسپورٹ پروسیسنگ شروع کرنے کی تجویز پر غور

چین میں ٹیسلا سمیت 40 لاکھ سے زائد الیکٹرک گاڑیاں واپس بلا لی گئیں، وجہ کیا ہے؟

وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، زراعت، توانائی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عزم

ویڈیو

ستمبر ’ستم گر‘: کیا استحکام پاکستان پارٹی کا وجود ختم ہونے جارہا ہے؟

اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دے کر اب تھک چکا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

کالم / تجزیہ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟