مہوش حیات نے بالی ووڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

ایک آن لائن پلیٹ فارم پر انٹرویو کے دوران خوبرو پاکستانی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تاہم انہوں نے منع کردیا۔

مہوش حیات نے کہا کہ بالی ووڈ فلموں کی آفرز مسترد کرنے کی ایک ٹھوس وجہ تھی اور وہ اپنے اس فیصلے سے نہایت خوش اور مطمئن ہیں۔

اداکارہ نے کہا، ’میرے پاس پاکستان میں ہی کام کے بے شمار مواقع موجود ہیں، میں پاکستانی سینما کی کامیاب ترین فلموں کا حصہ رہی ہوں، مجھے اپنے ملک میں بہت عزت اور محبت ملی ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے بالی ووڈ آفرز کو قبول نہیں کیا۔‘

مہوش حیات نے مزید کہا، ’میں پاکستان میں اپنے کام کو انجوائے کررہی ہوں، میری فلموں کو لوگ فیمیلیز کے ساتھ دیکھنے آتے ہیں جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔‘

پاکستانی پروڈیوسرز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بعض پروڈیوسرز اداکاروں کو معاوضہ دینے میں تاخیر کرتے ہیں اور ایک وقت ایسا آتا ہے کہ اداکار پروڈیوسر سے اپنے ہی پیسوں کا تقاضا کرتے ہوئے شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروڈیوسرز کو شرمندگی محسوس نہیں ہوتی، انہیں یہ احساس کرنا چاہیے کہ ایکٹرز نے بھی اپنے بلز کی ادائیگی کرنی ہوتی ہے، پروڈیوسرز کو چاہیے کہ وقت پر ادائیگی کریں تاکہ اداکار آئندہ بھی ان کے ساتھ کام کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم نے ٹی 20 کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

 پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک

بھارت میں ’گوبر دودھ‘ کی فروخت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ویڈیو

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کیمرا مین شاہد بھٹی | خصوصی گفتگو میں خالد بٹ اور مصطفیٰ چوہدری

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے