اتفاق رائے نہ ہوا تب بھی آپریشن عزم استحکام شروع ہوجائے گا، خواجہ آصف

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں جہاں دہشتگردی کی شدت ہے چاہے وہ پنجاب ہو، بلوچستان ہو، خیبرپختونخوا ہو یا سندھ ہو ہر جگہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوں گے۔ تمام جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہوجائے تو بہترین ہے، ورنہ اکثریت کی رائے سے آپریشن عزم استحکام شروع ہوجائے گا۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو بھی فیصلہ ہوتا ہے اکثریت سے ہوتا ہے، یہاں بھی ایسا ہی ہوگا کہ اکثریت نے رائے دے دی تو آپریشن شروع ہوجائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف نے ابھی تک مخالفت نہیں کی، ان کا حق ہے کہ ان کو آپریش کے خدوخال کا علم ہو۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان یا دیگر جو بھی لوگ ہیں ان سے بات چیت کریں گے، امید ہے کہ تمام لوگ اس آپریشن کے لیے راضی ہوجائیں گے۔ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپریشن کسی اور مقصد کے لیے کیا جارہا ہے تو ایسی کوئی بات نہیں ہے، سب کو اعتماد میں لیں گے اور دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کی میٹنگ میں سب جماعتیں موجود تھیں، سب نے اس معاملے پر اتفاق کیا تھا، کل پرسوں ہی اس معاملے پر اختلاف سامنے آنا شروع ہوا ہے۔ یہ بات واضح کردوں کہ آپریشن تو ہونا ہے، قانونی تقاضے پورے کرنے ہیں اور پھر اس کے خدوخال بھی سامنے آجائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ، ڈکیت گینگز کے 2 ارکان زخمی، سرچ آپریشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر امن، رواداری اور انسانی حقوق کے فروغ کا عزم

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو آئی سی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

مزید10کیسز کا سامنا، عبایا میں ملبوس انمول پنکی کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا

حکومت کا بجٹ میں اضافی محصولات اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ، عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ

ویڈیو

خیبر پختونخوا حکومت کے ترقیاتی دعوؤں پر عوام کی رائے

بھارت میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی آوازیں: یہ تبدیلی کیوں اور کیسے آئی؟

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

کالم / تجزیہ

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟