برطانوی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش حکومت کے سربراہ منتخب

پیر 27 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے برطانوی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے برطانیہ کی ایک بڑی سیاسی جماعت، اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کے سربراہ منتخب ہوگئے۔ وہ پہلے پاکستانی نژاد اور مسلمان ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

بی بی سی کے مطابق حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی  سربراہ منتخب ہوگئے اور وہ نکولا اسٹرجن کی جگہ لیں گے۔ اس طرح وہ پہلے پاکستانی نژاد اور مسلمان ہیں جو اسکاٹ لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر یعنی اسکاٹش حکومت کے سربراہ ہوں گے۔

حمزہ یوسف نے نئی قیادت کے مقابلے کی دوڑ میں اپنے حریفوں کیٹ فوربس اور ایش ریگن کو شکست دی ہے اور انہوں نے کاسٹ کیے گئے کل ووٹوں میں سے 52 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

مقابلہ جیتنے کے بعد حمزہ یوسف نے اپنی تقریر میں کہا کہ انہیں جو اہم ذمہ داری ملی ہے اس کے لیے وہ دن کے ہر لمحہ کام کریں گے اور سب کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے وزیر کے طور پر اپنے ملک کی خدمت کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ سینتیس سالہ حمزہ یوسف برطانیہ کی کسی بڑی پارٹی کی قیادت کرنے والے پہلے مسلمان ہیں اور انہوں نے اس سے پہلے پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

حمزہ یوسف کا خاندان پاکستان سے ہجرت کرکے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو مقیم ہوا تھا۔ حمزہ سنہ 1985 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے گلاسگو یونیورسٹی میں سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘