ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس سے پہلے آئی سی سی کے کسی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل سے آگے نہیں جا سکی تھی۔
جنوبی افریقہ کے فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا صارفین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور ٹیم کو مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔ انڈین کمنٹیٹر ہارشا بوگھلے نے کہا کہ اس گیم میں اگرچہ جذبات افغانستان پر مرکوز تھے لیکن جنوبی افریقہ نے دکھایا ہے کہ وہ کپتان ایڈن مارکرم کی قیادت میں کتنی خطرناک ٹیم ہے اور پہلی بار فائنل میں پہنچنے پر داد کی مستحق ہے۔
While the emotions have centred around Afghanistan in this game, South Africa have shown why they have been the team to watch under a fine captain in Markram. First time in the final and much credit to them.
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) June 27, 2024
دہلی کیپیٹلز کے نام سے ایک ایکس اکاؤنٹ کا کہنا تھا کہ 2014 میں کھیلے جانے والے ٹی20 ، 2015 اور 2023 میں ون ڈے انٹرنیشنل کے سیمی فائنل میں ہارنے کے بعد 2024 میں ہونے والے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ نے بالآخر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔
They have made 🇿🇦 proud, they have finally made it to the finals of T20 World Cup 🫶
Congratulations, @ProteasMenCSA 💚 pic.twitter.com/U5VWkm1HPW
— Delhi Capitals (@DelhiCapitals) June 27, 2024
جنوبی افریقہ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد صارفین کا ایک ہی سوال ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل کون سی ٹیم جیتے گی اور ساتھ ہی امید ظاہر کر رہے ہیں کہ اس بار ورلڈ کپ جنوبی افریقہ کی ٹیم ہی جیتے گی۔
انشاءاللہ ساؤتھ افریقہ
— مہر النساء (@Angel_Mehro) June 27, 2024
کرکٹ ویب سائیٹ کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کی گئی کہ کئی دہائیوں سے دل شکستہ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ آخرکار تاریخ رقم کرنے کے قریب ہے۔
After decades of heartbreak, South Africa are on the verge of making history 🏆🇿🇦#T20WorldCup pic.twitter.com/iTm1Bf9Ar2
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 27, 2024
ایک صارف کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ ٹی20 اور ون ڈے ورلڈکپ کے 7 سیمی فائنل کھیلنے کے بعد پہلی بار فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
SEVEN World Cup semi-final heartbreaks later… 💔
South Africa reach a Men's World Cup final for the first time 🔥🇿🇦 pic.twitter.com/jrUKzIlx9R
— Sky Sports Cricket (@SkyCricket) June 27, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ نہ جانے کیوں لیکن جنوبی افریقہ اس بار ٹی20 ورلڈکپ کا نیا چیمپئن بنتا نظر آرہا ہے۔
نہ جانے کیوں لیکن،
مجھے ساؤتھ افریقہ اس بار ورلڈ T20 کا نیا چیمپئن بنتا نظر آرہا ہے۔۔🌚🤌🏻#T20WorldCup2024— نین غزل (@nainghazal) June 27, 2024
افغانستان سے جیت کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ یہ صرف کپتان ہی نہیں ہوتا جو آپ کو مقابلے کے اس مرحلے تک پہنچاتا ہے بلکہ یہ پورے اسکواڈ کی کوشش ہے جس میں پردے کے پیچھے اور میدان سے باہر کے لوگ شامل ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ مجموعی طور پر جنوبی افریقہ نے ٹی20 اور ون ڈے ورلڈکپ کے 8 سیمی فائنل کھیلے اور پہلی بار فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ جنوبی افریقہ کے پاس ابھی تک ایک ہی انٹرنیشنل ٹائٹل ہے اور وہ ہے چیمپئن ٹرافی۔ 1998 میں جنوبی افریقہ نے یہ ٹائٹل جیت کر پہلی مرتبہ کوئی انٹرنیشنل ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
2009 کے ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، دوسری بار پروٹیز نے 2014 کے ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، جس میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا تھا۔
ون ڈے ورلڈکپ کے سیمی فائنلز میں جنوبی افریقہ کو 1992 میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی، آسٹریلیا سے ہونے والا 1999 ورلڈکپ کا سیمی فائنل برابری پر ختم ہوا، 2007 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں ایک بار پھر آسٹریلیا سے شکست ہوئی، 2015 کے ون ڈے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے پروٹیز کو شکست دی اور 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پروٹیز کو کینگروز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔