روزے ٹھنڈے ٹھار : بادل پھر برسنے کو تیار

منگل 28 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روزے ٹھنڈے ٹھار۔ بادل ایک بار پھر برسنے کو ہیں تیار ۔ محکمہ موسمیات نے آج رات سے بارش کی نوید سنا دی۔ آزاد کشمیر اور گلگت ‏بلتستان کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں موسم مزید سرد ہوگا۔ بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصل شدید متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

روزے داروں کے لیے خوشخبری۔ موسم ہوگا ایک بار پھر ٹھنڈا ٹھار ہو گیا۔ ملک بھر میں آج رات سے مغربی ہوائیں اپنا ‏اثر دکھائیں گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے 30 مارچ تک موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں ‏بارش جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بارش اور ژالہ باری سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے یکم اپریل سے بھی ایک اور مغربی ہواؤں کی لہر ملک میں داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ بارش کی گیم آن ہے۔

متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

محمکہ موسمیات نے تیز بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی، لاہور اور پشاور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔

گلیات اور دیگر پہاری علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم