انسداد دہشت گردی عدالت نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب اور اسد عمر کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں فرخ حبیب اور اسد عمر کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنا پر مسترد کی۔
جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال، یاسمین راشد اور زبیر نیازی پیش ہو گئے، عدالت نے ان رہنماؤں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا اور عبوری ضمانت میں 7 اپریل تک توسیع کر دی۔
پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشتگردی دفعات کے تحت جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ لاہور کے تھانہ شادمان میں درج کیا تھا۔