رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کی جانب سے 27 ستمبر کو احتجاج کی کال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ کبھی 27 ستمبر آئے گی اور نہ احتجاج ہوگا۔ کیونکہ ان کی اوقات ہی نہیں جو احتجاج کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ موجودہ قیادت نہ احتجاج کر سکتی ہے اور نہ ہی لوگوں کو سڑکوں پر نکال سکتی ہے۔ لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا چھوڑ دیں۔
آپ احتجاج نہیں کر سکتے، یہ 27 ستمبر کبھی نہیں آئے گی۔ سہیل آفریدی کی احتجاج کی کال سے صرف عمران خان اور پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہو گا، شیر افضل مروت pic.twitter.com/upIu2z310C
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) August 11, 2026
انہوں نے کہا کہ احتجاج کی کال سے صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی ہے، جس پر شیر افضل مروت نے کڑی تنقید کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔













