محرم الحرام، سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی

ہفتہ 29 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت سندھ نے کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہ محرم میں کسی بھی ممکنہ تخریب کاری کے سدباب کے لیے یکم تا 10 محرم تک سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے جب کہ کراچی میں 9 اور 10 محرم کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ محرم میں بغیر اجازت جلوس اور ریلی نکالنے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی اور پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10محرم تک رہےگا جب کہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی، تاہم ڈبل سواری پر پابندی سے خواتین، بچے، صحافی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مستثنی ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن کا عکس

نوٹیفیکیشن کے مطابق محرم کے دوران اسلحہ کی نمائش، ہیلی کیم اور ڈرون اڑانے اور جلوس کے علاوہ 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ ماضی میں محرم الحرام کے دوران دہشتگردی اور تخریب کاری کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کیساتھ بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار