لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد ہونے والی جسٹس عالیہ نیلم کون ہیں؟

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں، جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس کا تقرر 3ججز کے درمیان ووٹنگ کے ذریعے ہوا، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس علی باقر نجفی کے بعد جسٹس عالیہ ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھیں۔

جسٹس عالیہ نیلم کا مختصر تعارف

لاہور کی جسٹس عالیہ نیلم 1966 میں پیدا ہوئیں، جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے 1995 میں لا کی ڈگری حاصل کی، جسٹس عالیہ نیلم نے قانون کے دیگر ڈپلومے بھی کر رکھے ہیں۔ 1996 میں بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئیں، 1998 میں ہائیکورٹ جبکہ 2008 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنیں۔

مزید پڑھیں: کیا کوئی خاتون پہلی بار لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس بن سکتی ہے؟

جسٹس عالیہ نیلم آئینی، سول، فوجداری، دہشتگری سمیت دیگر شعبوں میں پریکٹس کرتی رہیں، جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائیکورٹ کی ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں، جسٹس عالیہ نیلم 2015 میں لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں۔ جسٹس عالیہ نیلم نے ویڈیو لنک پر شواہد ریکارڈ کرنے کی ایس او پیز بھی جاری کیں۔

خیال رہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری دی گئی۔ تاہم جسٹس عالیہ نیلم پہلی خاتون جج ہوں گی جو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس بنیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری تقریب، مریم نواز کی شرکت

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی متفقہ منظوری دی، جس پر جوڈیشنل کمیشن نے معاملہ حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

واضح رہے سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  ملک شہزاد احمد کی سپریم کورٹ میں بطور سینئر جج تعیناتی کے بعد جسٹس شجاعت علی خان قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں