اسلام آباد میں درجہ حرارت 60 ڈگری تک پہنچ گیا؟

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے بہت سے علاقوں میں شدید گرمی کی لہر سے موسم سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے۔ درجہ حرارت 50 سے 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، لیکن موسم کی پیش گوئی کرنے والے اداروں کے مطابق جلد ہی مون سون کی بارشوں کی صورت میں ریلیف مل جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: گھر کے اندر گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے کون کون سے طریقے اپنائے جاسکتے ہیں؟

جمعرات کے روز کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ شام اور رات کے دوران جنوبی خیبرپختونخوا، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور زیریں سندھ میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی قریباً ایک تہائی آبادی جسمانی سرگرمیوں سے دور ہے، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

سب سے زیادہ بارش، پنجاب کے ضلع قصور28، گوجرانوالہ میں 07، اسلام آباد (گولڑہ07، زیرو پوائنٹ 01)، سندھ کے ضلع نگر پارکر15، خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں 07ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی48، دالبندین47، تربت، بھکر، اٹک اور نورپورتھل میں46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق آج کے روز اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، رات کے اوقات میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ جمعرات کو بھی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پرموسلادھار بارش کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں گالیوں کی انوکھی دنیا، کبھی یہی الفاظ جیل پہنچا دیا کرتے تھے

ایل پی جی سیکٹر پر چند افراد کی اجارہ داری ختم کردی، مسابقت سے قیمتیں کم ہوں گی، علی پرویز ملک

مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائیوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی، طلال چوہدری

انٹرنیٹ پر نئے صارفین کو لوٹنے کے لیے فراڈیے تیار، خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی، 6 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟