خیبر پختونخوا میں مالیاتی نظم و ضبط کا نفاذ، بیرون ملک علاج سمیت نئی گاڑیوں پر پابندی

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے سرکاری خرچ پر علاج سمیت کسی بھی نوعیت کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے نئی گاڑیوں کی خریداری سے بھی منع کردیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی کے رہنما اصول کے تحت کیے گئے اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے صوبائی محکمہ خزانہ نے مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق تمام محکموں اور اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

یہ پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی

مالیاتی نظم وضبط کے لیے وضع کردہ رہمنا اصولوں کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی ہے، جس کے مطابق سرکاری خرچ پر ورکشاپس، سیمینار اور بیرون ملک علاج پر اخراجات سمیت نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی ہے۔

مراسلے کے مطابق آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ضرورت کی بنیاد پر پابندی میں نرمی کر سکتے ہیں، ایمبولنس، فائرٹرکس، ٹریکٹرز، بسوں اورمشینری کے علاوہ گاڑیوں کی خریداری پر پابندی سمیت صوبائی حکومت کے خرچے پر بیرون ملک علاج پربھی پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور وزرا کی کارکردگی سے ناخوش، ہٹ لسٹ پر کون؟ 

مراسلے کے مطابق پروجیکٹ ملازمین کے معاہدہ ملازمت کی مدت میں توسیع محکمہ خزانہ کی مشاورت سے عمل میں لائی جائے گی اور محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری کے بغیر خالی آسامیوں پر کوئی تقرری نہیں کی جائے گی، کوئی محکمہ بینک کھاتوں میں رسیدیں نہیں رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ