میرے لیے بھی بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے، ن لیگی رہنما عرفان صدیقی

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی بھی بجلی کے بھاری بلز آنے پر پریشان ہیں اور کہتے ہیں کہ خود ان کے لیے بھی بل ادا کرنا محال ہوچکا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ نے کہا کہ بجلی کے بل کی ادائیگی میرے لیے بھی مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بل بموں کی صورت میں لوگوں کے سروں پر گررہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

جب عرفان صدیقی سے پوچھا گیا کہ بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں اور کہیں حکومت ان کے ممکنہ احتجاج سے خوفزدہ تو نہیں تو انہوں نے کہا کہ عوام جب کسی معاملے پر سڑکوں پر نکلتے ہیں تو وہ ایک لاوے کی صورت ہوتے ہیں جسے حکومت یا جبر کا کوئی ہتھکنڈا روک نہیں سکتا لیکن لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ملک کو اس کیفیت میں کون مبتلا کرکے گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کا مسئلہ یقیناً سنگین ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے بھی اس پر جو آئے روز بیانات آتے ہیں وہی تو اس صورتحال کی ذمے دار ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس صورتحال پر پریشان ہیں اور انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ سولر پینل کے حوالے سے عوام کو ریلیف دے۔

مزید پڑھیے: بجلی کے بل نے ریحام خان کے بھی ہوش اڑا دیے

انہوں نے کہا کہ سنہ 2017 میں ن لیگ جو پاکستان چھوڑ کر گئی تھی پی ٹی آئی سنہ 2022 میں وہ پاکستان چھوڑ کر نہیں گئی بلکہ مسائل میں گھرا ہوا پاکستان چھوڑ کر گئی۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست دھرنوں اور لانگ مارچ سے شروع ہو کر انہی پر ختم ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوامی احتجاج کو حکومتیں نہیں روک سکتیں مگر ایسی کوئی صورت حال نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری