سلام ایئر کی افتتاحی فلائٹ مسقط سے اسلام آباد پہنچ گئی

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اومان کی بجٹ ایئر لائن سلام ایئر کی افتتاحی پروازOV 563  علی الصبح 2 بجکر 55 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں اس افتتاحی پرواز کو روایتی واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا گیا۔

مسقط سے اسلام آباد پہنچنے والی سلام ایئر کی اس پہلی پرواز پر 203 افراد سوار تھے، اس موقع پر ایک مختصر سی تقریب میں کیک کاٹا گیا جس میں اومانی سفیر اور سی او او/ایئرپورٹ مینیجر نے شرکت کی، تقریب میں سلام ائیر انتظامیہ اور دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔

بعد ازاں فلائٹ نمبر OV564  لگ بھگ  201 مسافروں کو لے کر صبح 4 بجے مسقط روانہ ہوگئی، واضح رہے کہ سلام ائیر ہفتہ میں اسلام آباد اورمسقط کے درمیان 5 فلائٹس چلائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی، علی پرویز ملک

فل برائٹ امریکی اسکالرشپ، 85 پاکستانی طلبہ واشنگٹن روانگی کے لیے تیار، اسلام آباد میں الوداعی تقریب

اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، برطانیہ کے اگلے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار

آزاد کشمیر احتجاج، بلاول بھٹو نے معاملے کے حل کے لیے ٹروتھ اینڈ مفاہمتی کمیشن کی تجویز دے دی

انقلابی اقدامات سے ملک ڈیفالٹ سے ترقی کی راہ پرگامزن ہوا، وزیراعظم کی طلبا سے خصوصی نشست

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون