پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کا اسلام آباد مارچ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس بار کارکن صرف ایک راستے سے اسلام آباد میں داخل نہیں ہوں گے بلکہ موٹروے، جی ٹی روڈ، مارگلہ کی پہاڑیوں اور دیگر راستوں سے دارالحکومت پہنچیں گے۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہاکہ پہلی مرتبہ ہم صدمے میں تھے اور ریاست کو اپنی ماں سمجھتے تھے، ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ریاست اس طرح چلائی جاتی ہے، لیکن اب حالات اور سوچ مختلف ہو چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کا اسلام آباد مارچ سے متعلق اہم ترین بیان سامنے آگیا،کہ کے پی کے سے اب کی بار کیا ہوگا ؟
پی ٹی آئی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے سخت اور موقف اختیار کیا ہے।جنید اکبر کا کہنا تھا کہ اس بار کارکنان صرف ایک… pic.twitter.com/NWW9yeWwmC
— Naveed Satti (@Naveedsatti555) September 20, 2026
پی ٹی آئی رہنما نے دھمکی دی کہ خاموشی سے لاشیں اٹھانے، کفن پہنانے اور دفن کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ اس بار اگر تصادم ہوا تو ہم بھی لاشیں اٹھائیں گے اور لوگ انہیں لینے بھی آئیں گے۔
جنید اکبر نے کہاکہ میں آپ سب کو گواہ بناتا ہوں کہ ہم اسلام آباد کو سومناتھ بنا دیں گے۔
خیبرپختونخوا کی صوبائی قیادت کی جانب سے سامنے آنے والے اس سخت اور جارحانہ بیانیے کے بعد ملک کے سیاسی ماحول میں مزید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ جنید اکبر اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ مارچ ہر صورت ہوگا اور کارکن اپنے مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں موجود رہیں گے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف پی ٹی آئی پرامن لانگ مارچ کا دعویٰ کررہی ہے، جبکہ دوسری جانب لیڈر شپ کی جانب سے ریاست کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، جو ریاست کے اندر ریاست بنانے کے مترادف ہے۔














