فون ٹیپنگ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر قانون

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فون ٹیپنگ کے کام کو قانون کے دائرے میں لایا گیا ہے،  1966 کا قانون 1996 میں ترمیم کے ساتھ پیش کیا گیا، اسی قانون کے تحت کال ریکارڈ ہوتی ہیں، جو اس کا غلط استعمال کرے گا اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین میں جو آزادیاں ہیں وہ کسی صورت سلب نہیں کی جاسکتیں۔ 1996 سے یہ قانون ہے، اس دوران 5حکومتیں آئی ہیں کسی نے اسے نہیں چھیڑا۔

وزیر قانون نے کہا کہ اس قانون میں دیگر ایجنسیوں کو شامل کیا جاتا تو پھر غلط استعمال کا خطرہ تھا۔ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کا سانحہ ہو یا دیگر معاملے اسی قانون کے تحت کال ٹریس ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قانون میں 18 گریڈ سے اوپر کے افسر کو لگایا جائے گا تاکہ غلط استعمال روکا جاسکے۔ لوگوں کی آزادی اور ذاتی زندگی کا تحفظ لازمی ہوگا، اس قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس قانون کے استعمال پر مختلف چیکس ہوسکتے ہیں، اگر اتنا ہی یہ قانون غیر آئینی تھا تو گزشتہ 4 سال میں ہی اسے ختم کردیتے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ لا انفورسمنٹ ایجنسیز قانون کے تحت کام کرتی ہیں، اس ملک میں بڑے بڑے واقعات رونما ہوتے رہے، برطانیہ میں بھی اس طرح کے قوانین موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم