اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تعلیمی اسناد کی تصدیق تک کام سے روکنے کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا گیا۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکوٹ نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کی درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے۔
یہ بھی کرلیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر
رجسٹرار نے درخواست کل اعتراضات کے ساتھ چیف جسٹس عامر فاروق کے پاس سماعت کے لیے مقرر کردی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری کو بلا کر پوچھا جائے کہ کس اتھارٹی کے تحت آپ جعلی اسناد کے ساتھ بطور جج کام کررہے ہیں؟۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی قانون کی ڈگری جعلی ہے اور اس بنیاد پر ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ٹریبونل تبدیلی کیس: جسٹس طارق جہانگیری پر تعصب کا الزام، ن لیگی وکیل نے معافی مانگ لی
کراچی کے شہری عرفان مظہر کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجی گئی درخواست میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری کو جعلی قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جامعہ کراچی نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کی توثیق نہیں کی۔














