قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے نکالے جانے پر عبدالرزاق نے کیا کہا؟

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سابق سلیکٹر عبدالرزاق نے سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عبدالرزاق نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اگر سب کو سلیکشن کمیٹی میں یکساں اختیارات حاصل تھے تو پھر ایک ووٹ سلیکشن کمیٹی میں 6 پر بھاری کیسے ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’سرجری‘ شروع: وہاب، عبدالرزاق سلیکٹرز نہیں رہے، دیگر تبدیلیاں بھی متوقع

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے نکال دیا ہے۔

پی سی بی نے دونوں عہدیداروں کو ہٹائے جانے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے نکالے جانے پر سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کہاکہ سمجھ نہیں آیا یہ کیسی سرجری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بس بہت ہوا، جتنا موقع بابر کو ملا اتنا کسی کپتان کو نہیں ملا، شاہد آفریدی

یہ بھی یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹیم میں سرجری کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ، دہشتگردی کا شبہ، تحقیقات جاری

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟