دبئی سے سری لنکا جانے والے مسافر طیارے میں سوار خاتون اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں جس کے باعث طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اترنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے دبئی جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟
پاکستان ایوی ایشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دبئی سے بذریعہ بینکاک کولمبو جانے والی غیر ملکی پرواز میں ایک مسافر خاتون کو اچانک دل کا دورہ پڑا ، خاتون فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 569 کے بوئنگ طیارے 737 میکس 8 طیارے میں سوار تھی۔
خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس پر طیارے کے پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کیا اور طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دینے کی درخواست کی۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز میں دھماکے کی آواز، ریاض میں ہنگامی لینڈنگ
طیارہ جونہی کراچی ائیرپورٹ پر اترا تو سول ایوییشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے مسافر خاتون کا معائنہ کیا، جس پر معلوم ہوا کہ خاتون انتقال کر چکی ہیں ، خاتون کی موت کی تصدیق کے بعد طیارہ میت کے ساتھ واپس سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو روانہ ہو گیا۔