بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ودہولڈنگ ٹیکس اور بجلی کے فکسڈ چارجز کے خلاف آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کردی ہے۔
بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن سے وابستہ بدرالدین کاکڑ نے کہا ہے کہ آٹے کا کاروبار کرنے والوں پر بھاری بھرکم ظالمانہ ٹیکس لگا دیا ہے، ٹیکسز کی بھرمار سے معاشی بحران پیدا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : فلورز ملز مالکان کا آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار، مرغی بھی مہنگی
چیئرمین بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن ناصرآغا کا کہنا ہے کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ایک ذمہ دار تنظیم ہے، آج ملک بھر میں فلورملز بند رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : گندم کی فی من قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی، اب آٹا اور روٹی کتنی سستی ہوگی؟
ناصر آغا کا کہنا ہے کہ حکومتی بے حسی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے، ناجائز ٹیکسز کے باعث غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ جائے گا، تمام فلورملز چیئرمین عاصم رضا احمد کے اس فیصلے کی تائید کرتی ہیں۔