ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنلز برطانیہ کے شہر برمنگھم کے نارتھمپٹن شائر کرکٹ گراؤنڈ میں آج کھیلے جائیں گے، پاکستان ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گا، آسٹریلیا اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔
پہلا سیمی فائنل مقابلہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین برطانیہ کے شہر برمنگھم کے نارتھمپٹن شائر کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ورلڈ چیمپیئنز لیگ آف لیجنڈز اہم مرحلے میں داخل، سیمی فائنل میں پہنچنے والی 4 ٹیمیں کونسی ہیں؟
پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل سے قبل برمنگھم میں مقامی کلب میں ٹریننگ سیشن کیا، کھلاڑیوں نے 2 گھنٹے تک بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
سیمی فائنل کھیلنے والے ویسٹ انڈیز چیمپئنز اسکواڈ میں ڈیوین سمتھ، کلرک ایڈورڈز، چاڈوک والٹن (ڈبلیو)، جوناتھن کارٹر، جیسن محمد، ایشلے نرس، ڈیرن سیمی (سی)، نوین اسٹیورٹ، ریاد ایمرت، ٹینو بیسٹ، جیروم ٹیلر، فیڈل ایڈورڈز، سلیمان بین، کرس گیل اور سیموئل بدری شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لیجنڈز لیگ میں شاہد آفریدی کے مختلف رنگ، مختلف ڈھنگ
پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں کامران اکمل، شرجیل خان، صہیب مقصود، شاہد آفریدی، شعیب ملک، عبدالرزاق، یونس خان (کپتان)، مصباح الحق، عامر یامین، وہاب ریاض، سہیل خان، سعید اجمل، عمر اکمل، تنویر احمد، سہیل تنویر، یاسر عرفات، محمد حفیظ اور توفیق عمرشامل ہوں گے۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا دوسرا سیمی فائنل بھی برطانیہ کے شہر برمنگھم کے نارتھمپٹن شائر کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں انڈیا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
یاد رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز فائنل 13 جولائی کو سیمی فائنلز کی 2 فاتح ٹیموں کے مابین برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔