انسانی تاریخ کی قدیم ترین پینٹگ میں کس چیز کی منظر کشی کی گئی ہے؟

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈونیشیا کے جزیرے سلاویسی سے دنیا کی قدیم ترین پینٹنگ دریافت ہوئی ہے،جو چونے کے پتھروں کے غار کی چھت میں دریافت ہوئی ہے، پینٹنگ51 ہزار 200 سال پرانی ہے۔

اس پینٹنگ میں 3 انسانوں کی شبیہ کے ساتھ ایک سور موجود ہے، پینٹنگ میں ایک منظر کھینچا گیا ہے، جو 36 انچ لمبا اور 15 انچ چوڑا ہے۔ اس غارمیں سؤروں کی مزید شبیہیں بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : معاصر شعرا کے اشعار پر مبنی پینٹنگز کی منفرد نمائش

محققین کے مطابق پینٹنگ یہ منظر ایک کہانی بیان کر رہا ہے اور یہ اب تک کی قدیم ترین پینٹنگ ہے جو داستان بیان کرتی ہے۔

گرفتھ یونیورسٹی کے آثار قدیمہ کے ماہر ایڈم برم کا کہنا ہے کہ ان 3 افراد اور سور کو جس طرح اس منظر میں پیش کیا گیا ہے،وہ ایک کہانی بیان کرتا ہے لیکن مققین کو ابھی ریسرچرز کو علم نہیں ہے کہ یہ کہانی ہے کیا۔

یہ بھی پڑھیں : 5 لاکھ سال پہلے کا انسان کتنا ذہین تھا؟ حیران کن حقائق سامنے آگئے

ارتھ ڈاٹ کام  کے مطابق سائنسدانوں نے یہ جاننے کے لیے کہ پینٹنگ کتنی قدیم ہے، ایک نیا سائنسی طریقہ کار استعمال کیا جس سے پتہ چلا ہے کہ یہ پینٹنگ کم از کم 51 ہزار 200 سال پرانی ہے۔

اس طریقہ کار میں لیزر کے استعمال کے ذریعے کیلشئیم کاربونیٹ کے کرسٹل کی عمر دریافت کی جاتی ہے جو اس پینٹنگ کے اوپر قدرتی طور پر بنا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

جبری مشقت کے خاتمے اور ماحول دوست بھٹہ نظام پر امریکی قانون سازوں کا مریم نواز کو خراجِ تحسین

ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان