عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ سمیت لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جناح ہاؤس حملے سمیت لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہورپولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل پہنچ کر باضابط گرفتاری ڈالی، اب ان سے ریاست کے خلاف اکسانے کی دفعات کے تحت تفتیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں جناح ہاؤس حملہ سمیت 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لاہور منتقل کرنے کی استدعا کی ہے۔ تام عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

پولیس ذرائع نے مزید کہاکہ جناح ہاؤس حملے سےمتعلق تفتیش کےلیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پولیس ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں، جن میں سے 4 میں انہوں نے ضمانت کروا رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے توشہ خانہ کے نئے کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری عمل میں لائی تھی اور آج عدالت نے دونوں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں