عفت عمر نے بیٹی کی منگنی کی تصاویر شیئر کردیں مگر ہونے والے داماد کی تفصیلات کیوں نہ بتائیں؟

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ عفت عمر نے اپنی بیٹی نور جہاں کی منگنی کی متعدد تصاویر جاری کی ہیں لیکن اپنے ہونے والے داماد کے بارے میں کچھ بھی نہ بتایا۔

عفت عمر کی جانب سے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں ان کی بیٹی نورجہاں کو مغربی طرز کا لباس پہنے اور ان کے منگیتر کو پینٹ سوٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں جیسے بھی کپڑے پہنوں لوگ کہنے والے کون ہوتے ہیں‘، عفت عمر

ان تصاویر میں اس نئے جوڑے کو رومانوی انداز سے پوز دیتے دکھایا گیا ہے۔ عفت عمر نے اپنے ہونے والے داماد اور اس کے والدین کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں دونوں خاندان کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

عفت عمر کے ہونے والے داماد اسمارٹ اور ہینڈسم نوجوان ہیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لڑکے کا نام اور دیگر تفصیلات شیئر نہیں کیں تاہم تصاویر سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ وہ پاکستانی نہیں۔

لڑکے کے والدین کو بھی دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نورجہاں کے سسرال کا تعلق کسی مغربی ملک سے ہے۔ اس کے علاوہ منگنی کی تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ منگنی پاکستان سے باہر کسی ملک میں ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کردیا ہے تاہم تصاویر والی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’میری چھوٹی سی بیٹی کی منگنی ہوگئی ہے اور میں اب باضابطہ طور پر ساس بن گئی ہوں۔‘

عفت عمر نے اپنے انسٹاگرام پر بیٹی اور ہونے والے داماد کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں ان دونوں کو مختلف پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

عفت عمر نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’ان تمام لوگوں کا شکریہ، جو میری بیٹی کی منگنی کے لیے مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ عفت عمر کی بیٹی نورجہاں نے ایک سال قبل نیو یارک کی کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ