کچھ قوتوں نے بنوں امن مارچ کو سیاست کی نذر کیا، اب پروپیگنڈا ہورہا ہے، وزیر اطلاعات

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ قوتوں نے بنوں امن مارچ کو سیاست کی نذر کیا، اب بھی پروپیگنڈا مہم جاری ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے فیک نیوز پھیلائی جارہی ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں نے 15 جولائی کو بنوں چھاؤنی میں دہشتگردی کی، اس دوران ایک سپاہی نے اپنی جان قربان کرکے ہزاروں افراد کو بچایا، اس کے بعد تاجروں نے اجازت لے کر امن مارچ کیا لیکن سیاسی عناصر کی جانب سے 15 جولائی کو حملے کی جگہ جاکر ہی احتجاج کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ کچھ عناصر نے دہشتگرد حملے والی جگہ پر جاکر ہی پرتشدد کارروائیوں کی کوشش کی، اس دوران مسلح افراد بھی موجود تھے جن کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ آج عمران خان کا بیان دیکھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ لوگوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی، کیا ہی اچھا ہوتا کہ کہ وہ دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے۔

انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر کی جانب سے قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، علاقے میں حالات امن کی طرف جارہے ہیں، لیکن کچھ عناصر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بنوں میں امن بحال ہوگیا، بیرسٹر سیف

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں جس جماعت کی حکومت ہے اس کے اپنے لوگ مارچ میں شامل تھے، وہاں کی حکومت کیسے شفاف انکوائری کرسکتی ہے، ان کو یہ حق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ اس معاملے کی انکوائری کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک اور سیم آلٹ مین میں مصنوعی ذہانت کے مستقبل پر اختلاف، دولت اور پیسے کے کردار پر بحث

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان: پیٹرولیم وزیر کے استعفے کے مطالبے سمیت چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، عباس عراقچی کو دورہ پاکستان کی دعوت

پلاسٹک آلودگی سے زراعت، معیشت اور انسانی صحت متاثر ہونے لگی

ویڈیو

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد میں احتجاج کی کال: مارگلہ کے دامن میں پھر سے کنٹینرز کے ’پہاڑ‘ کھڑے ہوگئے

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ