رکشے میں بیٹھی خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ ہراسانی، ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایکشن ہوگیا

ہفتہ 19 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رکشے میں بیٹھی خاتون کو پولیس اہلکار کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد پولیس حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکار کو معطل کرکے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کو رکشے میں بیٹھی خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر نامناسب رویہ اختیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے واقعے کا نوٹس لیا۔

پولیس کے مطابق وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا اہلکار عمران عزیز بھٹی تھانے میں تعینات ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ نے اہلکار کو معطل کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور انکوائری کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کراچی پولیس اس سے قبل بھی شہریوں کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ ہراسانی یا اختیارات کے غلط استعمال کی صورت میں شکایت درج کرانے کے لیے ہیلپ لائن 1715 پر رابطے کی ہدایت کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں سیکیورٹی غفلت، عالمی رہنماؤں کی جان خطرے میں پڑ گئی، پولیس اہلکار معطل

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی والوں کے لیے پیٹرول اسکیم میں بڑی تبدیلیاں،اب 2006 سے رجسٹرڈ گاڑیاں بھی شامل

شاداب خان کے انتخاب پر توصیف احمد اور ثقلین مشتاق آمنے سامنے

کوہاٹ: پولیس لائنز مسجد خودکش حملے کے اہم شواہد مل گئے، حملہ آور غیرملکی نکلا

مریم نواز کی ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور

ویڈیو

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ ناکام ترین رہا، جماعت اسلامی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو آبنائے ہرمز یا باب المندب جائے، حنا پرویز بٹ

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں