گورنر پنجاب نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کردی

پیر 22 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دینا نامناسب ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا یکطرفہ فیصلہ کیا اور اس فیصلے کا اعلان کرنے سے قبل انہوں نے انہیں یا ان کی جماعت پیپلز پارٹی کو آن بورڈ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی: پی پی اور ن لیگ کا مشاورتی اجلاس، معاملہ پارلیمان میں اٹھانے پر اتفاق

گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں اٹھایا جائے گا اور پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی کی حمایت کرنے یا پارلیمنٹ میں اس کی مخالفت کرنے کا فیصلہ مکمل بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔

گورنر نے واضح کیا کہ وہ ذاتی طور پر کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا مناسب نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو فوجی تنصیبات پر حملوں میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور ان لوگوں میں فرق کرنا چاہیے جو دوسرے سیاستدانوں کی کی طرح محب وطن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو آسانی سے مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں پر 9 مئی کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں ان کے خلاف مقدمات چلائیں اور اگر وہ قصوروار پائے جائیں تو انہیں سزا دی جائے، لیکن ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرنا نامناسب ہو گا جو ان حملوں میں ملوث نہیں تھے۔

خواجہ آصف کے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پر وار

دوسری جانب، وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق ن لیگ رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو نشانے پر رکھ لیا اور ڈھکے چھپے الفاظ میں انہیں موقع پرست قرار دیا۔

سماجہ رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، ’ آجکل بہت پریس کانفرنسیں اور ٹی وی شوز ہورہے ہیں۔ وطن عزیز کی سیاست نے 75 سال میں بے شمار حادثات کو جنم دیا۔‘

انہوں نے کہا، ’ان حادثات کے نتیجے میں غیرجمہوری سیٹ اپ بنتے رہے جو انتخابات کا پروڈکٹ نہیں ہوتے، کبھی وہ بظاہر انتخابات کے انعقاد کے لیے ہوتے اور کبھی وہ غیرمعینہ مدت کے لیے لمبے ہوجاتے ہیں۔‘

خواجہ آصف نے کہا، ’ان حادثاتی حکومتی سیٹ اپس نے سیاستدانوں، ٹیکنوکریٹس اور بزنس مینوں کی ایسی نسل کو جنم دیا جو ہر وقت کسی حادثے  کے انتظار میں شیروانی سلوا کے تیار بیٹھے ہوتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا جب حالات میں بے یقینی ہوتی ہے تو نئی سیاسی جماعتیں، پریس کانفرنسیں، ٹی وی پہ منہ دکھائی کی بھرمار شروع کردیتے ہیں اور قبلہ رخ پنڈی کی طرف کر لیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم