برازیل کی شارک مچھلیاں بھی کوکین کی شوقین

بدھ 24 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گو برازیل بڑی مقدار میں کوکین پیدا تو نہیں کرتا لیکن یہ اس کا ایک بڑا برآمد کنندہ ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ یہاں کی شارک مچھلیاں بھی اس نشے کی ’شوقین‘ ہیں۔

برازیل کے ڈرگ مافیا گینگس شپنگ کنٹینرز سے ہزاروں ٹن کوکین یورپ اسمگل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل کا جزیرہ جہاں دنیا کے زہریلے ترین سانپوں کا راج ہے

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ برازیل کے سمندر میں پائی جانے والی شارک میں کوکین کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ان کی رپورٹ کے مطابق چھوٹے جہازوں سے خریدی جانے والی 13 برازیلی شارکس کو جب کاٹا گیا تو ان تمام 13 میں کوکین پائی گئی جس کا ارتکاز دیگر آبی مخلوقات کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ آبی حیات اسمگلروں کی طرف سے پانی میں پھینکی جانے والی منشیات سے متاثر ہوسکتی ہیں جس میں فلوریڈا، جنوبی اور وسطی امریکا کے پانیوں میں ٹنوں کے حساب سے کوکین پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے: شکاگو کے چڑیا گھر کی شارک نے تاریخ رقم کردی

برازیل میں اوسوالڈو کروز فاؤنڈیشن کی ایک تحقیق میں اب اس بات کا ثبوت ملا ہے کہ شارک مچھلیاں درحقیقت سمندر کو آلودہ کرنے والی منشیات سے متاثر ہو رہی ہیں۔

کوکین شارکس کے جگر کی نسبت پٹھوں میں زیادہ پائی گئی۔ تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تحقیق کا میدان بہت محدود ہے اور کوکین کے آبی حیات پر اثرات مکمل طور پر معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے