جعلی دستاویزات پر شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے ملزمان کو ایف آئی اے نے دھر لیا

بدھ 24 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جعلی سفری دستاویزات پر شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے گینگ کے ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرکے جعلی کمپنی کے نام پر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز عمر عاصم اور حارث خان کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کی ایک اور کامیاب کارروائی، سنگین جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

ملزمان امگرا لمیٹڈ کے نام سے کنسلٹینسی فرم چلا رہے تھے، ملزمان کو طارق روڈ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان نے جعلی ہیلتھ کیئر فرم ظاہر کر کے شہری کو برطانیہ ملازمت کا ویزا دیا۔

ملزمان نے شکایت کنندہ سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے بٹورے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے جعلی کمپنی کے نام پر مجموعی طور پر 40 شہریوں کو ویزے دیے۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی اسمگلنگ، صارم برنی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

چھاپے کے دوران ملزمان سے چیک بکس، اسٹیمپ پیپر، وزیٹنگ کارڈز برآمد کرلیے گئے ہیں، ملزمان سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور متعدد سفری دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم