وزیراعظم شہبازشریف کی لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن بل کی منظوری پر وکلاء کو مبارکباد

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن بل 2023 کی منظوری پر ملک بھر کی وکلاء برادری کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ وکلاء برادری سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا ہے۔ایک ماہ قبل وکلاء نے مجھ سے ملاقات کی تھی اور میں نے ان سے یہ قانون جلد منظور کرانے کا وعدہ کیا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وکلاء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ، ان کا تحفظ اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان قابل تعریف ہیں جنہوں نے ایک نئی تاریخ لکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کے حقوق کے لئے لڑنے والے وکلاء کے اپنے حقوق کے حوالے سے وہ پیش رفت نہیں ہوئی جو ہونی چاہیے تھی۔اب قانون کی منظوری سے وکلاء کو نہ صرف بہتر ماحول فراہم ہوگا بلکہ وہ قانونی تحفظ میں اور بھی بہتر خدمات انجام دے پائیں گے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء برادری کی بہتری کے لئے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟