اپنا گھر اسکیم کے لیے 25 لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہوگئی، مریم نواز

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لیے ڈیٹا کا ہونا بہت ضروری ہے،  ڈیٹا کے بغیر فیصلے سے اہداف حاصل نہیں ہوتے جو حاصل ہونے چاہئیں، اپنا گھر اسکیم شروع کر رہے ہیں، 25 لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہوگئی۔

لاہور میں سوشو اکنامک رجسٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی 13 کروڑ آبادی ہے لیکن یہ نہیں پتا کہ کتنی آبادی کس سوشو اکنامک کٹیگری میں آتی ہے، نادرا اور پی آئی ٹی بی نے ڈیٹا فراہم کیا، اس کے لیے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے بھی استفادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کو چلنے دیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سپریم کورٹ کے ججز سے استدعا

مریم نواز نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لیے ڈیٹا کا ہونا بہت ضروری ہے، ہم ڈیٹا کے بغیر فیصلے کرتے ہیں تو وہ اہداف حاصل نہیں ہوتے جو حاصل ہونے چاہئیں، ابھی حکومت پنجاب کے جتنے بھی منصوبے ہیں، چاہے وہ کسان کارڈ ہی ہو، ہمارے پاس پورا ڈیٹا نہیں ہوتا، بعض دفعہ ڈیٹا غلط بھی ہوتا ہے، فرض کریں اگر ہم چھوٹے کسان کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو بہت سے کسانوں نے اپنے 12 کنال کی اراضی توڑ کر درج کروائی ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ابھی ہم اپنا گھر پروگرام شروع کرنے والے ہیں، لیکن ہمیں نہیں پتا کہ پنجاب کے 13 کروڑ عوام میں سے کتنوں کے پاس اپنا گھر نہیں ہے، اب ہم نے ہر پراجیکٹ کے لیے ہیلپ لائنز کھول دی ہیں۔ ’چاہتی ہوں کہ اگر کوئی امداد کا اہل ہے اور اس کا لسٹ میں نام نہیں آیا تو وہ خود کو رجسٹرڈ کروا سکتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں : ہتک عزت بل کی جتنی آج ضرورت ہے، پہلے نہیں تھی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہمارے پاس صوبے میں کرائمز کا ڈیٹا وہ ہے جو 15 کی کالز کا ہے، آئی جی پنجاب سے کہا ہے کہ صوبے کے کس ضلعے میں کس کرائم کی کتنی پاکٹس ہیں، کہاں کون سا کرائم زیادہ ہے، اس حوالے سے اعداد و شمار بنائے جائیں، آج کل ہیٹ میپس بنتے ہیں، ان سے استفادہ حاصل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنا گھر اسکیم شروع کر رہے ہیں، 25 لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہوگئی، چاہتی ہوں ڈیٹا مکمل طور پر درست ہو تاکہ ریلیف انہی لوگوں کو ملے جو اس کے اصل حقدار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

میرپورخاص: مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین، ہندو لڑکی نے ہندو پڑوسی سے پسند کی شادی کی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں