کراچی میں 2 گروپوں میں فائرنگ، اکبر بگٹی کے بھتیجے اور بھانجے سمیت 5 ہلاک

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں، صوبائی وزیر داخلہ کے مطابق ہلاک شدگان میں بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نوابزادہ اکبر بگٹی کے بھتیجے اور بھانجے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی میں ڈیفنس کے علاقے خیابان نشاط میں فہد بگٹی گروپ اور علی حیدر بگٹی گروپ کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کے اس واقعے میں ہلاک اورمجروح ہونیوالے افراد کا تعلق اکبربگٹی کے خاندان سے ہے اور یہ آپس میں کزن تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا نواب اکبر بگٹی کا قتل بلوچستان میں شورش کی وجہ بنا؟

ڈی آئی جی پولیس کراچی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈیفنس میں خیابان نشاط پردو گروپوں میں فائرنگ کےتبادلےمیں 5  افرادہلاک ہوئے جبکہ 2 زخمی ہوئے، جھگڑا گاڑیاں ٹکرانے پرہوا یا پرانی دشمنی کے باعث ان دونوں امور کی تحقیقات کررہے ہیں۔

فائرنگ کے اس جان لیوا واقعہ کے بعد ڈیفینس کے مختلف علاقوں سے 12 افراد کوحراست میں لیا ہے، زیرحراست افراد کا تعلق دونوں گروپوں سے ہے، جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا شہید

وزیر داخلہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، مارے جانے والے اورزخمی افراد کا تعلق ایک ہی قبیلے سے ہے، فہد بگٹی نوابزادہ اکبر بگٹی کے بھتیجے ہیں، علی حیدر بگٹی نوابزادہ اکبر بگٹی کے بھانجے ہیں، ان کے مطابق کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں، قانون کی رٹ قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

ایس ایس پی ساوتھ ساجدسدوزئی کے مطابق فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک گروپ کے 3، دوسرے گروپ کے 2 افراد ہلاک ہوئے، فائرنگ فہد بگٹی گروپ اورعلی حیدر بگٹی گروپ کے افراد کے درمیان ہوئی، ہلاک ہونے والوں کی شناخت میرمیثم بگٹی، میرعیسیٰ بگٹی، علی، فہد اور نصیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، فائرنگ سے یوسی چیئرمین جاں بحق

پولیس سرجن ڈاکٹر سیمہ کے مطابق ہلاک پانچوں افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا ہے، 2 لاشوں کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال جبکہ 3 لاشوں کا پوسٹ مارٹم سول اسپتال میں کیا گیا، 2 زخمی افراد اسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان