2روزقبل نوشہرو فیروز کے علاقے گل ٹاؤن میں خاتون پر والد، چچا سمیت دیگررشتے داروں کاتشدد کیا جس کے نتیجے میں خاتون کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک سے خلع لینے کے بعد پہلی مرتبہ ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی
پولیس کے مطابق عدالت میں خلع کی درخواست دائر کرنے پر خاتون پر تشدد کیا گیا،دائر مقدمےمیں 6 ملزمان کونامزد کیا گیا ہے ایک کی گرفتاری کے بعد دیگر کی تلاش جاری ہے۔
متاثرہ خاتون کا بیان
پولیس کے مطابق ثوبیہ کو نواب شاہ کے اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں خاتون نے پولیس کو اپنا بیان دیا۔ جس کے مطابق ثوبیہ کا شوہر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ بیوی بچوں کا خرچ بھی نہیں اٹھاتا تھا، ثوبیہ کے مطابق تشدد روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں نکاح، پاکستان میں خلع: سپریم کورٹ نے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا
والدین اسکی باتیں سنجیدہ نہیں لیتے تھے
پولیس کے مطابق ثوبیہ نے مزید بتایا ہے کہ اس صورت سے وہ اپنے اہل خانہ کو بار بار آگاہ کر چکی تھی کہ وہ کس مشکل میں مبتلا ہے، پر والدین اسکی باتیں سنجیدہ نہیں لیتے تھے۔ ثوبیہ کے مطابق انہوں نے اس صورت حال سے نجات پانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا اور خلع کی درخواست دائر کی، اس درخواست کے بعد والد اور چچا سمیت دیگر نے درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جب میری طرف سے مسلسل انکار ملا تو مجھے تشدد کا نشانہ بنا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں طلاق کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟
ملزمان کی گرفتاری کا حکم
ایس ایس پی نوشہرو فیروز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملوث ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، جس کے نتیجے میں مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔