پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 30 جولائی تک توسیع

اتوار 28 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 30 جولائی تک توسیع کردی گئی۔

رؤف حسن کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایف آئی اے نے انہیں ڈیوٹی جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا اور مزید ریمانڈ کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے کیسز: رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

واضح رہے کہ رؤف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ ریکارڈ میں ریاست مخالف ویڈیوز کے ٹرانسکرپٹ لگائے گئے ہیں، مزید ریکوری کے لیے 8 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

تفتیشی افسر نے کہاکہ پیکا ایکٹ کے تحت 30 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جاسکتا ہے، اگر ملزمان کسٹڈی میں نہیں ہوں گے تو انکوائری کیسے کریں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیے کہ رؤف حسن کینسر جیسے مرض سے لڑ چکے ہیں اور عمر رسیدہ ہیں، ان سمیت دیگر ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں طاہر انجم پر تشدد کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی انیلہ ریاض گرفتار

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو بعد ازاں سناتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 جولائی تک توسیع کردی، جبکہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سیدہ عروبہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘