فی الحال عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں، علیمہ خان

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو غیرقانونی طور پر جیل میں رکھا گیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم ان غیرقانونی اقدامات کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوجائیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ڈیل کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے مگر وہ ڈیل نہیں کریں گے، اس لیے فی الحال ان کی رہائی کا بھی کوئی امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

علیمہ خان نے کہاکہ توشہ خانہ کے نئے کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 10 روزہ ریمانڈ دے دیا گیا جس کا مقصد ان کو مزید جیل میں رکھنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس چل رہا ہے، اس کے علاوہ کوئی اور کیس نہیں۔

علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس کی قانون اجازت نہیں دیتا، یہ سب کچھ شہباز شریف کی حکومت کروا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جیل میں تو ان لوگوں کو ہونا چاہیے جو عمران خان کے خلاف کیسز بنوا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم