اسلام آباد ایئر پورٹ پر گمشدہ قیمتی زیورات مسافر کو کیسے واپس ملے؟

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹا دیے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عملے کی جانب سے 45 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر سامان مسافر کو لوٹا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ایئرپورٹ: ڈیوٹی پورٹر نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

سول ایوی ایشن کے مطابق مسافر جمعہ خان بدھ کے روزعلی الصبح اسپین سے اسلام آباد پہنچے تھے، جو اسکیننگ کے دوران اپنا بیگ لے جانا بھول گئے تھے اور بیگ مشین پر ہی چھوڑ کر چلے گئے تھے، ڈیوٹی فسلیٹیشن آفیسر (آمد) نے لاوارث بیگ کو تحویل میں لے کر لوسٹ اینڈ فاؤنڈ آفس میں جمع کرایا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی وی لاگر پاکستان میں ٹیکسی ڈارئیور کی ایمانداری سے خوش، انعام میں کتنی رقم دی؟

بعد ازاں ایئرپورٹ مینیجر کے دفتر میں بیگ مسافر کے حوالے کردیا گیا، ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر مسافر نے اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ کے عملے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

بھارت کی ’7 سسٹرز‘ کو کاٹ کے رکھ سکتے ہیں، بنگلہ دیشی رہنما کی بھارت کو دھمکی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں